ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کنداپور میں تحصیلدار کی جیپ حادثے کا شکار

کنداپور میں تحصیلدار کی جیپ حادثے کا شکار

Wed, 19 Jul 2017 13:37:40    S.O. News Service


کنداپور19؍جولائی (ایس او نیوز)کنداپور تحصیلدار جی ایم بورکر جب اپنے فرائض کی ادائیگی کے سلسلے میں سدا پور جاکر واپس لوٹ رہے تھے تو ان کی سرکاری جیپ کنڈلور کے قریب حادثے کا شکار ہوگئی، جس میں تحصیلدار بورکر کے علاوہ ان کے اسٹاف کو چوٹیں آنے کی خبر موصول ہوئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق حادثہ اس وقت ہوا جب تحصیلدار کی جیپ کو سامنے سے آنے والی ایک ماروتی اومنی کارنے ٹکر مار دی۔ بشمول تحصیلدار جیپ میں موجود دیگر افراد کو معمولی چوٹیں آئی تھیں جن کا علاج اسپتال کے او پی ڈی میں کیا گیا۔اومنی صرف ڈرائیور موجود تھا اور اسے کوئی چوٹ نہیں آئی ۔البتہ اومنی اور جیپ کو اچھا خاصہ نقصان پہنچا ہے۔کنداپور ٹریفک پولیس نے معاملہ درج کرلیا ہے۔


Share: